بھارت

اترا کھنڈ: چوشی مٹھ میں پن بجلی منصوبہ لوگوں کیلئے عذاب بن گیا، سینکڑوں مکانات میں دراریں

دہرا دون08جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے علاقے جوشی مٹھ میں مکانات میں ڈراریں پڑھنے کی صورتحال کافی سنگین ہوتی جارہی ہے۔ شہر کے علاقے شنکراچاریہ مٹھ میں بھی کئی مقامات پر دراریں پڑ گئی ہیں۔
مقامی لوگ اس تباہی کا سبب علاقے میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کو قرار دے رہے ہیں ۔ شنکراچاریہ مٹھ کے سربراہ سوامی وشواپریانند نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 15 دن پہلے شنکراچاریہ مٹھ میں کوئی درار نہیں تھی لیکن اب دراریں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تباہی کی وجہ پن بجلی منصوبہ ہے جس کیلئے کھودی جانے والی سرنگوں نے ہمارے شہر کو متاثر کیا ہے۔جوشی مٹھ شہر کو جیوتیرمٹھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو بھارت میںہندوﺅں کے اھم مقامات میں سے ایک ہے۔مکانات میں دراریں پڑجانے کی وجہ سے اب تک 66 خاندان جوشی مٹھ سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جوشی مٹھ میں مسلسل زمین دھنسنے کی وجہ سے تقریباً 561 مکانات میں دراریں پڑ گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم کو علاقے میں بھیجا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button