بھارت

کرناٹک :بی جے پی وزیر نے خاتون کو تھپڑ مار دیا

بنگلورو، 23 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتاپارٹی پارٹی کی حکومت کے وزیر ہاﺅسنگV Somannaنے ایک عوامی تقریب میں ایک خاتون کو تھپڑ ماردیاجس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔
یہ واقعہ ہفتہ کی شام چامراج نگر ضلع کے گنڈلوپیٹ میں اراضی کی تقسیم کی تقریب میں پیش آیا جس میں تقریباً 175 لوگ موجود تھے ۔ خاتون کی شناخت Kempamma کے نام سے ہوئی ہے۔ ویڈیو میں وزیر کو خاتون کو تھپڑ مارتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون نے وزیر سے پلاٹ کے حصو ل میں مدد کی درخواست کی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button