بھارت

حکمران بی جے پی میں شامل ہونیوالے لیڈروں پر بدعنوانی کے کیسز ختم کر دئے جاتے ہیں

corupنئی دلی:بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاست دانوں کے خلاف بدعنوانی کے کیسزختم کر دئے جاتے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے والے سیاستدانوں پر چلنے والے کرپشن کیسز ختم کر دیے جاتے ہیں۔مہاراشٹرا میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرنے والے متعدد ارکان کوبدعنوانی کے سنگین الزامات پر کلین چٹ مل چکی ہے۔ انڈین ایکسپریس نے تصدیق کی ہے کہ2014سے لے کر اب تک تقریبا 25 اپوزیشن لیڈروں کو بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بدعنوانی کے مقدمات سے بری کیا جاچکا ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے رہنما سی بی آئی اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو بدعنوانی کے سنگین الزامات میں مطلوب تھے۔دوسری جانب مودی حکومت نے اقتدار کے حصول کیلئے سیاسی مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کر دیاہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں نے سیاسی مخالفین کو جھوٹے کرپشن کیسز میں پھنسا کر انہیں بلیک میل کرنا شروع کردیا۔واشنگ مشین کی بیانیے پر کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔مہارشٹرا کے یونین منسٹر را صاحب دانوے نے کہا ہے کہجو بھی بی جے پی میں آتا ہے وہ پارٹی کی واشنگ مشین کے ذریعے پاک اور کرپشن سے صاف ہو جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button