بھارت

وزیر اعظم مودی اپنی خاموشی توڑ دیں،بی جے پی رہنما کیخلاف جنسی ہراسانی کے الزامات پر کانگریس کا ردعمل

نئی دلی19جنوری(کے ایم ایس) بھارت میں انڈین نیشنل کانفرنس نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور ”ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا “کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑیں۔ کانگریس نے سوال کیا کہ ابھی تک سنگھ کا استعفیٰ کیوں نہیں آیا ہے۔
بھارتی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بدھ کے روز یہ انکشاف کیا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر بھوشن شرن سنگھ برسوں سے خواتین ریسلرز کا جنسی استحصال کر رہے ہیں۔
کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے ایک ٹویٹ میں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ملک کا فخر ہیں،وہ عالمی سطح پر اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اس کے صدر کے خلاف استحصال کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور ان کی آواز سنی جانی چاہیے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا خواتین کے خلاف مظالم کا ارتکاب کرنے والے بی جے پی رہنماﺅں کی فہرست طویل ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ مسٹر وزیر اعطم! کیا بیٹی بچاو¿ بی جے رہنماﺅں سے بیٹیوں کو بچانے کی وارننگ تھی؟ بھارت جواب کا منتطر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button