بھارت

بھارت : ہوشیار پور میں بی ایس ایف انسپکٹر کی کمسن بچی سے زیادتی

trainng

چندیگرھ :بھارتی ریاست پنجاب کے شہرہوشیار پور میں پیرا ملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے ایک سات سالہ بچی سے زیادتی کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کھرکن میں بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک تربیتی مرکز کے ایڈمن بلاک میں تعینات بی ایس ایف انسپکٹر غلام متنجہ نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ بچی کی والدہ کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی ماں نے مبینہ طور پر افسر کو تربیتی مرکز کے احاطے میں زیادتی کرتے ہوئے پکڑا۔ پولیس نے بتایا کہ جب ماں نے اپنی بچی کے رونے کی آواز سنی تو وہ اسے ڈھونڈنے لگی۔انہوں نے کہا کہ ماں کو دیکھ کر متنجہ بھاگ گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچی نے اپنی ماں کو بتایا کہ افسر کھیلتے ہوئے اس کے پاس آیا اور اسے کسی بہانے اپنے ساتھ آنے کو کہا۔ انہوں نے بتایا کہ جب اس نے انکار کیا تو وہ اسے وہاں کھڑی گاڑیوں کے قریب ایک جگہ لے گیا۔ہوشیار پور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امرناتھ نے کہا کہ تحقیقات جاری ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button