پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش سنجیدہ ہے،مشاہد حسین

اسلام آباد19 جنوری (کے ایم ایس) قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے کشمیر جیسے سلگتے ہوئے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ مذاکرات کی پیشکش سنجیدہ ہے۔
سینیٹر مشاہد حسین نے یہ بات معروف بھارتی صحافی کرن تھاپر کو نیوز پورٹل دی وائر کے لیے انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش پاکستان میں اس ملک گیر احساس کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت اسی وقت ممکن ہے جب وہ 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو منسوخ کرے۔
سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ مودی اور ان کی حکومت کو شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کا جواب دینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button