پاکستان

ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

images (6)اسلام آباد : آج ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی ترقی اور یکجہتی کی خصوصی دعاو¿ں سے ہوا، وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21۔21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
جشن آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار اور مزار قائد کراچی پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتشبازی کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔ ہرجانب سبزہلالی پرچموں کی بہار ہے۔
یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں کیڈٹس کا مارچ پاسٹ ہوا۔
یوم آزادی کی تقریب میں رات 12 بجتے ہی پرچم کشائی کی گئی، سب نے مل کر قومی ترانہ پڑھا، پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔کاکول اکیڈمی میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button