پاکستان

کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کو نظر انداز کرنا دنیا کو انارکی کی طرف لے جا سکتا ہے، طاہر اشرفی

tahir Ashrifiاسلام آباد:وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کو نظر انداز کرنا دنیا کو انارکی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسلم ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے متحد ہو جائیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی نے ایک میڈیا انٹریو میں کہا کہ مسلم ممالک کو سائنسی کامیابیوں، سرمایہ کی تخلیق، سلامتی کے فروغ اور سیاسی استحکام کے لیے ایک دوسرے کیساتھ تعاون کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پورے اسلامی خطہ میں خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے کہا کہ وہ مداخلت کریں اور بھارت اور اسرائیل کو انسانیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے روکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں پر مزید خاموش نہیں رہے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بارہا اسرائیلی قیادت سے کہا ہے کہ وہ نسل کشی کے مترادف اپنی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button