مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈوڈہ میں لوگوں کا بے دخلی مہم کے خلاف مظاہرہ

جموں 21 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں لوگوں نے خود کو اپنی ملکیتی اراضی سے محروم کرنے کے بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت کے کے فیصلے کے خلاف حتجاجی مظاہرہ کیا ۔
بے دخلی کے حکم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈوڈہ قصبے میں سینکڑوں لوگوں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور بے دخلی کے حکمنامے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ایک یادداشت پیش کی جس میں حکمنامے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے فیصلے سے ہزاروں خاندان متاثر ہو رہے ہیں اور سخت سردی میں انہیں بے گھر کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نافذ کیے جانے والے نت نئے قوانین کا مقصد کشمیریوں کو بے اختیار کرنا اور انہیں زمینوں ، مکانات اور دیگر املاک سے محروم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے تمام اضلاع میں جاری بے دخلی مہم کو تیز کر دیا ہے تاکہ کشمیریوں بالخصوص مسلمانوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جا سکے جو نسل در نسل ان کی ملکیت میں ہے ۔ مقامی لوگوں سے اب تک ہزاروں کنال اراضی چھینی جا چکی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button