مقبوضہ جموں و کشمیر

پنڈت تنظیم کی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ پر پابندی کی مذمت

 

لندن14 اپریل (کے ایم ایس) کشمیری پنڈتوں کی تنظیم” کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل“ (کے پی ایف آئی) برطانیہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی کی مذمت کی ہے۔
فورم کے چیئرمین ستیش مہلدار Satish Mahaldarنے ایک بیان میں جامع مسجد میں جمعہ کی نماز پر پابندی کی مذمت کی اور کہا کہ نماز پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ جمعتہ الوداع پر باجماعت نماز پر پابندی افسوسناک ہے اور ضلعی انتظامیہ یا پولیس حکام ایساکرنے کا حق نہیں رکھتے ۔
ہاد رہے کہ مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوںکو آج جمعتہ الوداع پر سرینگر کی جامع مسجد میںنماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button