مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر جموں ہائی وے پرگاڑیوں کی آمد و رفت مسلسل تیسرے دن بھی معطل
جموں23 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والاواحد زمینی راستہ سرینگر جموں ہائی وے جمعرات کو مسلسل تیسرے دن بھی گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند رہی۔
رام بن اور ادھم پور اضلاع میں شدید بارش اور متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ہائی وے متعدد مقامات پرتین دن سے بند ہے۔ قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ270کلومیٹر طویل سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک بحالی کے لیے روڈ کلیئرنس کی کارروائی تیزی سے جاری ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک پولیس شبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ شاہراہ پر دیول برج، ٹی 2ٹنل، سیتا رام پاسی اور بیٹری چشمہ کے مقام پر سڑک پرٹریفک کی بحالی کیلئے کام جاری ہے ۔