گجرات فسادات اورنریندرمودی بارے بی بی سی کی دستاویزی فلم بلاک کرنے کیلئے ہنگامی قوانین نافذ
نئی دلی 23جنوری(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے 2002میں مغربی ریاست گجرات کے مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے کردار کے حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی دستاویزی فلم کو بلاک کرنے کیلئے ملک میں ہنگامی قوانین نافذ کر دئے ہیں ۔
ان قوانین کے نفاذ کے بعد ”انڈیا: دی مودی کوسچن”کے عنوان سے بی بی سی کی دستاویزی فلم کویوٹیوب اور مائیکروبلاگنگ اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس پر سے اس کے لنکس بلاک کر دئے گئے ہیں ۔اس دستاویزی فلم پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں شدید ردعمل ظاہر کیاجارہا ہے ۔بی بی سی کی ایک گھنٹے کی اس دستاویزی فلم میں بتایاگیا ہے کہ نریندرمودی ملک کی اقلیتوں سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت اطلاعات ونشریات نے ہفتہ کے روز انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین 2021کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈاکومنٹری کے لنکس کو ہٹانے کا حکم دیاتھا ۔