بھارت

مودی حکومت نے بھارت کے نظام صحت کو بیمار کر دیا ہے :ملکارجن کھڑگے

malik arjan khadkayنئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت نے ملک کے صحت کے نظام کو بیمار کر دیا ہے ۔
ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں ریاست اتر پردیش کے شہرکانپور میں 14 بچوں کو انفیکٹیڈ خون لگائے جانے کے واقعہ کو سنگین غفلت اور شرمناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت نے نظام صحت کو بھی بیمار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانپور میں ایک سرکاری ہسپتال میں تھیلیسیمیا میں مبتلا 14بچوں کو انفیکٹیڈ خون لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ بچے ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ کانگریس صدر نے اس واقعے کو انتہائی شرمناک اور سنگین غفلت قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا قوم کو بڑی بڑی باتیں سکھانے والے مودی جی کیا کبھی اپنی ریاستی حکومتوں کا بھی احتساب کریں گے یا نہیں ؟

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button