بھارت

کان پور:ہندوتوا بلوائیوں کا دلت لڑکے پر تشدد ، جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں ہندوتوا بی جے پی کی حکومت قائم ہے ہندوتوا بلوائیوں نے نچلی ذات کے دلت لڑکے تشددکا نشانہ بنایا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانپور شہر میں 16سالہ دلت لڑکے پر ہندوتوا طلبا کے ایک گروپ نے حملہ کیا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گھاٹم پور رنجیت کمار نے تصدیق کی ہے کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے پر بی آر امبیڈکر کی تصاویر والے انسٹاگرام اسٹیٹس کو دیکھنے کے بعد ہندوتوا طلبہ کے ایک گروپ نے حملہ کیا۔لڑکے کوجے شری رام کا نعرہ لگانے پر بھی مجبور کیا گیا۔ اے سی پی نے کہا کہ حملہ آوروں نے لڑکے پرتشدد کی ویڈیو بناکر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ار ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button