خصوصی دن

کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

سرینگر25 جنوری (کے ایم ایس)
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنائیں گے جس کا مقصدعالمی برادری کوباورکرانا ہے کہ بھارت کشمیریوںکو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ۔اس دن مقبوضہ کشمیرمیں یوم سیاہ منایا جائے گااور آزاد کشمیر،پاکستان اورمختلف ممالک کے دارلحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت جس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اوراسے مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔
صدائے مظلومین ، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ ، تحریک آزاد ی جموں وکشمیر، جموں وکشمیر لبریشن الائنس ، جموں وکشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور یوتھ فریڈم فائٹرزنے اپنے بیانات ، پیغامات اور پوسٹروں کے ذریعے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کے عوام سے بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقاریب کا بائیکاٹ کرنے اور اپنے گھروں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرانے کی اپیل کی ہے ۔ اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میںگزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل پوسٹر آویزاں کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button