خصوصی دن

یوم یکجہتی کشمیر پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد04فروری(کے ایم ایس) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیرکل پورے قومی عزم اور جذبے کے ساتھ منایاجائے گا اور وزیراعظم شہباز شریف کل آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آزاد اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہنے والے بہادر، غیور اور آزادی کے متوالے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تنازعہ جموں و کشمیر پر ریاست پاکستان کے موقف اور کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر ملک بھر میں بھرپور جذبے اور ولولے سے منایا جا رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی، تعلیمی اداروں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں اور الیکڑانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button