آزاد کشمیر

امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے: مسعود خان

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا تنازعۂ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کا تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

سردار مسعود خان نے ٹرومین سینٹر کے زیرِ اہتمام ’’امریکا پاکستان تعلقات کا اگلا باب: سفارت کاری اور اقتصادی روابط‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سراہا جائے گا اور اس سے دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان پُرامن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جموں و کشمیر سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو اپنے تعلقات کو صرف سکیورٹی کے دائرے تک محدود رکھنے کے بجائے تجارت، ٹیکنالوجی، اقتصادی اشتراک اور پائیدار سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور مضبوط شراکت داری قائم ہو سکے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کو اپنے باہمی تعلقات میں نئی سیاسی کوششیں کرنا ہوں گی اور ایک دوسرے کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسدادِ دہشت گردی، علاقائی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال میں امریکا کا ایک اہم شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اقتصادی روابط، ٹیکنالوجی اور سفارت کاری میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان اور امریکا اپنے تعلقات کو زیادہ مستحکم اور باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button