APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا کپواڑہ قتل عام کے شہداءکو خراج عقیدت

 

WhatsApp Image 2023-01-27 at 6.24.38 PMاسلام آباد27 جنوری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کپواڑہ قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے 1994میں آج ہی کے دن کپواڑہ قصبے کے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 27بیگناہ کشمیری شہید جبکہ بیسیوں زخمی کر دیے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کپواڑہ قتل عام کے شہداءکی برسی پر کنوینر محمود احمد ساغر کی صدارت میں ایک دعائے مجلس کا انعقاد کیا۔محمود احمد ساغر اور دیگر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ شہداءکی قر بانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جس کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں برسوں قبل نہتے کشمیریوں کا خون محض اس وجہ سے بہایا کیونکہ قصبے کے دکانداروں نے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے روز ہڑتال کی تھی جس کی پاداش میں بھارتی فوجیوں نے اگلے دن ان پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دیے۔
انہوںنے کہا کہ اس قتل عام کو 28برس بیت گئے لیکن متاثرہ خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہیں ملا جبکہ مجرم بھارتی فوجی آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ مجلس کے اختتام پر کپواڑہ قتل عام سمیت تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارتی چنگل سے جلد آزادی کی دعا کی گئی۔ مجلس میں محمود احمد ساغر کے علاوہ، محمد فاروق رحمانی، شیخ عبدلمتین، امتیاز وانی، محمد حسین خطیب، شیخ محمد یعقوب، منظور احمد ڑار، زاہد صفی اور دیگر شریک تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button