APHC-AJK

27اکتوبر1947 جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، غلام محمد صفی

حریت وفد کا کراچی میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے عہدیدران سے ملاقات

کراچی:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے 27اکتوبر1947کو ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس دن بھارت نے اپنی فوج سرینگر میں اتار کر جموںوکشمیر پر غیر قانونی طورپر قبضہ کر لیاتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد صفی نے کراچی میں ایک پریس کے وران کہاکہ یہ دن جموں وکشمیر پر بھارتی قبضے کا آغاز تھا اور اس دن سے آج تک بھارت اس ناجائز قبضے کو فوجی طاقت ، دھونس و دبائو اور دھاندلی اور سیاسی مکر و فریب سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 5اگست2019کا بھارت کا یکطرفہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ قابض فوجیوں کی موجودگی میں انتخابی ڈھونگ رچایا ہے تاہم مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی حکومت اور غیر مسلم اکثریتی ریاست کا اسکا خواب چکنا چور ہو گیاہے۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے کراچی میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔
دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے وفد نے پاکستان ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی ۔ کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم رہنمائوں انیس قائمخانی، شمشاد صدیقی، شبیر قائمخانی، ارشاد ظفیر، عادل عسکری سے ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم رہنمائوںنے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ حق پر مبنی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انیس قائمخانی نے کہا ھے کہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا بلکہ ہر پاکستانی کا مسئلہ ھے اور پاکستان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت نہ دیا جائے۔ ایم کیو ایم قیادت نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کی ریلی میں قیادت اور کارکنان سمیت شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ حریت وفد میں غلام محمد صفی کے علاوہ جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد،سید اعجاز احمد، شیخ عبدالماجد اور عبد الحمید لون شامل تھے۔
دریں اثنا ء غلام محمد صفی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے 5 رکنی وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کراچی کا دورہ بھی کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ اس ملاقات میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری جدوجہد کو ہندو اور صہیونی طاقتیں ایک جیسی ظالمانہ حکمت عملیوں کے تحت دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ انہیں حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ فلسطین فاؤنڈیشن اور علماء و مشائخ نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل پر منعقد ہونے والی ریلی میں اپنے کارکنان سمیت بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button