APHC-AJK

یواین جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ترک صدر کا شکریہ

 

اسلام آباد، 22 ستمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیر بھر پور طریقے سے اٹھانے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے اورمسلم امہ کے سلگتے ہوئے مسائل پر ہمیشہ کھل کر انصاف پر مبنی موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دیگر اسلامی ممالک بھی کشمیریوں کے پیدائشی حق خودارادیت کی حمایت میں آواز بلند کریں گے۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ ترک صدر نے جس تندہی کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا اور اس کے حل کی ضرورت پر زور دیا وہ لائق تحسین ہے ۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button