APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے وفد کی سینٹر مشاہد حسین سیدسے ملاقات

APHC-AJK leaders meeting with mushahid hussain in parliamentاسلام آباد07مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں حریت رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد نے آج اسلام آباد میںکشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینرمشاہد حسین سید سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
مشاہد حسین سیدنے اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور گھنائونے جرائم کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورپاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مشاہد حسین سیدنے کہابھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور غیر کشمیریوں کو علاقے میں آباد کرنے کیلئے تقریبا 45لاکھ ڈومیسائل جاری کرچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی زمین کو غیر کشمیریوں کو فروخت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کاروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اورجینوسائیڈ واچ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر نسل کشی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداددوں پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیاگیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے بارے میںسلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جرائم پراس کا محاسبہ کرے۔حریت قیادت نے مشاہد حسین سید کو بتایا کہ قابض بھارتی فورسز اب تک 6لاکھ کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں اور ہزاروں گھروں کو نذرآتش کیاگیا ہے۔ حریت رہنمائوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو 9لاکھ بھارتی فوجیوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اورکشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادیاں فوجی محاصرے اور پابندیوں سے سلب کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کو جیلوں میں ڈالنا ، ماورائے عدالت قتل، گرفتاریاں اور کشمیری نوجوانوں پر تشدد ایک معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرنے پر تلا ہواہے۔ تاہم حریت قیادت نے بتایاکہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میںکبھی کامیاب نہیں ہو گا۔وفدمیں محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، شیخ عبدالمتین ، محمد رفیق ڈار،حاجی سلطان بٹ، سید اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، سید مشتاق، عدیل مشتاق وانی اور امتیاز وانی بھی شامل تھے۔

kashmiri leaders meeting in parliament

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button