APHC

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال عالمی توجہ کا تقاضا کرتی ہے: حریت کانفرنس

سرینگر28جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا پر منڈلاتی ہوئی ایک بڑی تباہی کو روکا جا سکے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت ظالم بھارتی حکومت خاص طور پر اگست 2019میں علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعدمقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں بلال صدیقی، یاسمین راجہ، ڈاکٹر مصعب اور جموں خطے سے تعلق رکھنے والے حریت رہنمائوں اسرار احمد اور نور فیاض نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ فسطائی حکومت کشمیریوکی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے قتل، اغوا، تشدد اور خواتین کی بے حرمتی سمیت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔حریت رہنمائوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارتی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکاہے کیونکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور وہ کشمیری عوام کو ہراساں کررہے ہیں اوران پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوبند کروائے اور بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button