بھارت

مسلمان مشرق وسطیٰ سے آئے تھے

بھارتی وزارت نے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش میں مسلمانوں کو نظرانداز کر دیا

نئی دلی 31 جنوری (کے ایم ایس)
بھارتی ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے قرون وسطیٰ کے ہندوستانی شاہی خاندانوں سے متعلق نمائش کا افتتاح کیاہے تاہم نمائش میں کوئی بھی مسلم شاہی خاندان کو شامل نہیں کیاگیا ہے ۔
بھارتی وزارت تعلیم کے تحت ادارے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ نے نمائش کا اہتمام للت کلا اکادمی دہلی میں کیا ہے جو 8ویں سے 18ویں صدی تک کے 50مختلف شاہی خاندانوں سے متعلق ہے ، تاہم ان میں ایک بھی مسلم شاہی خاندان شامل نہیں ہے۔کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ سیکرٹری پروفیسر اومیش اشوک نے بہمنی اور عادل شاہ سلطنت کو نمائش کا حصہ نہ بنانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ مسلم شاہی خاندانوں کو ہندوستانی نہیں سمجھتے ، وہ مشرق وسطی سے آئے تھے اور ان کا ہندوستانی کلچر سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور عیسائیت قرون وسطی ٰکے دور میں ہندوستان آئے اور ہمارے تہذیب و علم کے نظام کو تباہ کر دیا۔ مسلم شاہی خاندان ہندوستانی تاریخ کا حصہ ضرور ہیں، مگر تاریخ مغلیہ یا سلطانی دور کے گرد نہیں ہونی چاہیے ۔نمائش کا افتتاح کرنیوالے وزیر تعلیم راج کمار رانجن سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تمام وزرا کو ملکی تاریخ پر سے نوآبادیاتی رنگ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ نمائش 6فروری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button