بھارت

بھارتی جنگی جنون، جدید سنسر ز اور ریڈار سے لیس رومیو ہیلی کاپٹر بحریہ میں شامل

نئی دلی 29 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے خطے میں بالادستی حاصل کرنے کیلئے بحریہ میں دو رومیو ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے،جسے جنگی جہاز آئی اے ایس وکرانت پر تعینات کیاجاسکتا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایم ایچ 60 آر ملٹی رول ہیلی کاپٹر ‘رومیو’کو امریکہ کی اسکورسکی ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔ رومیو ہیلی کاپٹرکاایک کثیر المقاصدہیلی کاپٹر ہے جسے نگرانی، جاسوسی، حملے،آبدوزوں کو تلاش کرنے اور اسے تباہ کرنے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔رومیو ہیلی کاپٹر پر درجنوں قسم کے سینسر اور ریڈارزنصب ہیں جو دشمن کے ہر حملے کی اطلاع فراہم کرتے ہیں ۔ ہیلی کاپٹر پر عملے کے 3سے 4ارکان تعینات ہوتے ہیں۔یہ ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیادہ 10ہزار433کلوگرام وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کی لمبائی 64.8 فٹ اور اونچائی 17.23 فٹ ہے۔دو ٹربو انجنوں والا یہ ہیلی کاپٹر ایک بار میں 830کلومیٹر کے فاصلے تک اور زیادہ سے زیادہ 12ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے جبکہ یہ 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔ہیلی کاپٹر پر دو مارک46ٹورپیڈو یا ایم کے50یا ایم کے54ایس ٹورپیڈو لگائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 4 سے 8 اے جی ایم114،ہیلفائر میزائل لگائے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کو آئندہ تین برس کے دوران مزید 21رومیو ہیلی کاپٹر بحریہ میں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button