بھارت

جعلی دستاویزات پر لوگوں کو جنوبی کوریا بھیجنے پربھارتی بحریہ کا افسر گرفتار

download (3)ممبئی: لوگوں کو جعلی دستاویزات پر جنوبی کوریا بھیجنے پر ممبئی کی کرائم برانچ نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر وپن کمار ڈگر کو گرفتار کرلیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرفتاری کے بعد بھارتی بحریہ نے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ بحریہ کے اہلکار ہمیشہ اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔لیفٹیننٹ کمانڈر وپن کمار ڈگر کو جمعرات کو جنوبی ممبئی کے علاقے کولابہ سے گرفتارکیاگیا اوروہ اس گینگ کا حصہ تھا جو لوگوں کو پیسوں کے عوض جعلی دستاویزات پرجنوبی کوریا بھیج رہا تھا۔پولیس کے مطابق ڈگر کے ساتھیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اس طریقے سے 8سے 10افراد کو مشرقی ایشیائی ملک بھیجا ہے اور ہر کیس میں 10لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button