بھارت

آسام:پولیس کی کم عمر بچیوں کی شادیوں کیخلاف کارروائی ، 22سو افراد گرفتار

نئی دلی 06فروری(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے کم عمری کی شادیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 3 دنوں کے دوران 22سو سے زائد افراد کو کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے یا شادی میں سہولت دینے پر گرفتار کر لیاہے۔
بھارتی ریاست آسام کی کابینہ کی جانب سے 14سال سے کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف بچوں کے خلاف جنسی زیادتی سے تحفظ کے قانون کے تحت کاررائیوں کے حکم کے بعد پولیس نے 4ہزار47مقدمات درج کر کے 2ہزار 273افراد کو گرفتار کیا ہے ۔وزیر اعلی آسام ہیمنتا شرما بسوا نے کہاہے کہ 14سال سے کم عمر بچیوں سے شادیاں کرنے والے افراد کے خلاف ناقابل ضمانت جبکہ 14سے 16سال کے درمیان بچیوں سے شادی کرنے والوں کے خلاف قابل ضمانت دفعات کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور اگر دولھا بھی 14سال کی عمر سے کم ہے تو اسے بھی بحالی مرکز بھیجا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کی حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات ریاست میں کم عمری کی شادیوں اور کم عمری میں ماں بننے کے واقعات کی روک تھام کیلئے عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق آسام میں نومولود بچوں اور دوران حمل خواتین کی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے جبکہ سروے کے مطابق ریاست میں 31فیصد شادیاں کم عمری کے ذمرے میں آتی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button