بھارت

انسانی حقوق کے اداروں کی گجرات میں پولیس کیطرف سے مسلمانوں کو سرعام کوڑے مارنے کی مذمت

اسلام آباد 07 اکتوبر (کے ایم ایس)انسانی حقوق کے ممتاز عالمی اداروں ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کھیڑا میں پولیس کی طرف سے9مسلمانوں کو کھمبے سے باندھ کر سرعام کوڑے مارنے کی مذمت کی ہے۔
منگل کو گجرات کے ضلع کھیڑا کے گاو¿ں ادھیلہ میں پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ویڈیو میں سادہ لباس میں ملبوط پولیس اہلکاروں کو کھمبے سے بندھے کئی مسلمان مردوں کو لاٹھی سے مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں حکام مسلمانوں کے خلاف بہیمانہ سزاو¿ں کا استعمال کر رہے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں حکام ایک فوری سزا کے طور پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کرنے والے اہلکار عوام کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی متعدد ریاستوں میں حکام نے قانونی اجازت کے بغیر مسلمانوں کے گھروں اور املاک کو مسمار کر دیا ہے، اور حال ہی میں ہندو تہوار میں خلل ڈالنے کا الزام لگانے والے مسلمان مردوں کو سرعام کوڑے مارے گئے ہیں۔گنگولی نے کہا بھارتی حکام تیزی سے ایسا کام کر رہے ہیں جیسے سزا ریاست کی پالیسی بن گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں پولیس کی طرف سے مسلمان مردوں کو کوڑے مارنے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ ٹیوٹ میں کہا گیا کہ گجرات پولیس کی طرف سے مسلم مردوں کو کھمبے سے باندھ کو لاٹھیاں مارنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ بہیمانہ عمل قانون کی حکمرانی کی سراسر بے عزتی کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button