بھارت

بھارتی ریاست منی پور میں گزشتہ سال انٹرنیٹ سروسز کا طویل ترین بلیک آئوٹ

manipur internet shutdownاسلام آباد:
بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں گزشتہ سال انٹرنیٹ کی بندش دنیا کا سب سے طویل سائبر بلیک آئوٹ تھا۔
2جنوری کوٹاپ 10 وی پی این(برطانیہ کی وی پی این ریویو ویب سائٹ)نے 2023میں حکومتوں کی طرف سے انٹرنیٹ کی بندش کے عنوان سے جاری اپنی تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال بھارتی ریاست منی پور میں انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کے دوران دنیا کا طویل ترین انٹرنیٹ بلیک آئوٹ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق منی پور میں گزشتہ سال کے دوران مجموعی طورپر 5ہزار گھنٹے سے زیادہ عرصے کیلئے انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں۔رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ گزشتہ سال بھارت بھرمیں مجموعی طورپر 7ہزار812 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں۔ مئی کے اوائل میں میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد منی پور میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیا گیا تھا۔جھڑپوں میں اب تک 200سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 60ہزار بے گھر ہو چکے ہیں ۔ منی پور میں مقامی حکام نے گزشتہ سال مئی سے دسمبر تک انٹرنیٹ سروسز پر پابندی عائد کر دی تھی۔ رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ گزشتہ برسوں کی طرح بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش مخصوص اضلاع، شہروں اور دیہات میںکی گئی ۔ یکم دسمبر کو منی پور ہائی کورٹ نے منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سے کہاتھا کہ موبائل انٹرنیٹ سروسزپر پابندی جاری نہیں رکھ سکتی کیونکہ یہ آئین کی دفعہ21کے تحت آزادی اظہار کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button