مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی پیشگی اطلاعات کو نظر انداز کیا، محبوبہ مفتی

mehbooba

سرینگر13اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قابض حکام نے نے مقبوضہ علاقے میں حملوں کی پیشگی اطلاعات کونظر انداز کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں نارملسی کے بی جے پی کے جھوٹے بیانیہ اور پروپیگنڈے کو فروغ دینے کیلئے وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی وزرا کو سیکورٹی فراہم کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویت میں کہاکہ رواں ماہ اب تک کم سے کم 7کشمیریوں کو قتل کیاجاچکا ہے جن میں سے چھ کا تعلق سرینگر سے تھا۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ قتل کے حالیہ واقعات کے بعد 700کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا تاکہ عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے ان واقعات کا الزام ان کے سرپر دھرا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ ذمہ داری نہ لینا اور 700کشمیریوں کی گرفتاری سے قابض انتظامیہ کی سوچ ظاہر ہوتی ہے کہ وہ خو د کو عوامی غیض و غضب سے بچانے کیلئے نہتے کشمیریوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button