مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یکم ستمبر کو حیدر پورہ کی طرف مارچ کی کال دیدی

سرینگر 27 اگست (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی پہلی برس پر یکم ستمبر (جمعرات) کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف بڑے پیمانے پر مارچ کرکے کشمیر کی مزاحمتی تحریک کے عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے گزشتہ برس یکم ستمبر کو سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ میں بھارتی پولیس کی حراست کے دوران شہادت کو گلے لگایا تھا جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدر پورہ قبرستان میں جمع ہوں۔ بیان میں آئمہ اور علمائے کرام پر زور دیا گیا کہ وہ سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کریں اور مساجد میں خصوصی دعائیں کریں۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار بزرگ رہنما کی وصیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں انکی میت زبردستی اٹھا کر سری نگر کے حیدر پورہ قبرستان میں تدفین کے لیے لے گئے تھے۔ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے مطابق بزرگ قائد اپنی تدفین سری نگر کے عیدگاہ مزارشہداءمیں چاہتے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button