مودی حکومت بھارت اور جموں وکشمیرکے ماضی سے مسلمانوں کی ہر علامت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے
سرینگر 24 اگست (کے ایم ایس)
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت اور جموںوکشمیرکے ماضی سے مسلمانوں کی ہر علامت کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے چاہیے یہ زمین پر ہویا تاریخ کے صفحات میں ہو۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس کی تازہ مثال ایک سرکاری ویب سائٹ سے بھارتی ثقافت اور قومی ورثے کے بارے میں ایک پورے سیکشن کو حذف کرنا ہے۔مودی حکومت نے ویب سائٹ سے مغل سلطنت کے بارے میں تفصیلات کے ایک بڑے حصے کو حذف کرایا۔ الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے KnowIndia.gov.in کی سائٹ سے مغل سلطنت کے بارے میں جو دنیا کی بڑی سلطنتوں میں سے ایک تھی، تفصیلات کا پورا سیکشن ہٹادیا۔ یہ اقدام ٹویٹر صارفین کی طرف سے وزارت ثقافت کوٹیگ کرکے اس کی طرف توجہ دلانے کے بعداٹھایاگیا۔ وزارت ثقافت نے جواب میں کہا کہ وہ واقعات کو درست انداز میں پیش کرنے کے لئے اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔