مودی حکومت کی خارجہ پالیسی اڈانی کی کاروبار پالیسی بن گئی ، راہول گاندھی
سرینگر08 فروری (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت ایک کارپوریٹ اڈانی گروپ کی حمایت کر رہی ہے جسے تمام ٹھیکے ملتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پہلے مودی اڈانی کے ہوائی جہاز میں سفر کرتے تھے اور اب اڈانی مودی کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ر اہول گاندھی نے کہا کہ 2020میں سری لنکن بجلی بورڈ کے چیئرمین نے ملک کی پارلیمانی کمیٹی کو مطلع کیا تھا کہ انہیں صدر نے بتایا تھا کہ اڈانی کو ونڈ پاور منصوبہ دینے کیلئے وزیر اعظم مودی کی طرف سے ان پر دبائو تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کی خارجہ پالیسی نہیں بلکہ اڈانی کے کاروبار کی پالیسی ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران لوگوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیسے ایک شخص (اڈانی)کی دولت 2014اور 2022کے درمیان آٹھ ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔