APHC-AJK

کشمیری وفد کا ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد08 فروری (کے ایم ایس)
کشمیریوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ترک سفیر مہمت پاچاجی سے ملاقات کی اور ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات اور تباہی پر ترکیہ کے عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کر رہے تھے ۔وفد میں غلام محمد صفی، عبدالرشید ترابی اور ناصر قادری شامل تھے۔وفد نے ترک سفیر کو بتایا کہ وہ قدرتی آفت کے متاثرین کے لیے علامتی امداد بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔وفد کے ارکان نے کہا کہ کشمیری اپنے ترک بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان ملک کے لوگوں کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button