APHC-AJKہڑتال

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے نریندر مودی کے دورہ کشمیر کیخلاف کل مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر 06مارچ (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کا مقصد بھارت کی ہندوتوا حکومت کے جموں وکشمیر پر غیر قانونی تسلط ،بی جے پی اور آر ایس ایس کے کشمیر دشمن ایجنڈے کو مستردکرنا، تنازعہ کشمیر کے حل پرزوردینااور کشمیریوں جاری مظالم اور سیاسی حقوق سے انکی محرومی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ اس کے علاوہ ہڑتال کا مقصدبھارت کے مسلسل مظالم، غیر قانونی نظربندیوں، دفعہ370اور 35Aسمیت کشمیریوں کے سیاسی حقوق کو دبانے، کشمیری سرکاری ملازمین کی برطرفی اور املاک کی ضبطی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں پر ہڑتال کو کامیاب بنانے پرزوردیا ہے ۔ انہوں نے مودی کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی حقیقی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے جہاں بی جے پی کے دور حکومت میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔حریت ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لا حق ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جموں وکشمیر پیپلز لیگ، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ ، کشمیر فریڈم فرنٹ اور جموں وکشمیر ایمپلائیز موومنٹ نے اپنے بیانات میں بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر حریت کانفرنس کی طرف سے ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کی ہے ۔
دریں اثناء نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پورے مقبوضہ علاقے میں سیکورٹی کے نام پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ لوگوں کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نیشنل سیکیورٹی گارڈز اور اسپیشل سروسز گروپ جیسے ایلیٹ سیکورٹی یونٹوں کو تعینات کیاگیا ہے ۔ مقبوضہ علاقے میں عوامی اجتماعات او ر مظاہروں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button