APHC-AJK

بھارت کشمیری قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے،مساجد کیخلاف مہم میں مصروف ہے،فاروق رحمانی

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندوتواحکومت جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دلوانے اور مساجد کے خلاف منظم مہم چلانے میں مصروف ہے، جو انسانیت کے خلاف جرم اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔انہوں نے نئی دلی کی این آئی اے عدالت کی جانب سے دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کومجرم قراردینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حریت رہنمائوں کے خلاف بھارت کی جانبدار عدلیہ کے فیصلے انصاف کے تقاضوں کے منافی اور سیاسی انتقام کا واضح ثبوت ہیں۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ شدید علیل آسیہ اندرابی طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں اور انہیں غیر قانونی نظربندی کے دوران اپنے دفاع کیلئے کوئی مناسب قانونی سہولت فراہم نہیں کی گئی ۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری قیادت کے خلاف بھارت کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے اوربے بنیاد الزامات اور غیر انسانی سزائوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زوردیاکہ وہ بنیادی انسانی حقوق کی بحالی ، کشمیریوںکو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دینے اور انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبا ئوڈالے ۔فاروق رحمانی نے ائمہ مساجد اور انتظامی کمیٹیوں کے ارکان کی منظم پروفائلنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی قابض انتظامیہ نے مساجد کو نشانہ بنانے کی غرض سے بڑے پیمانے پر ائمہ کرام اور مساج کمیٹیوں کے ارکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی خطرناک مہم شروع کر رکھی ہے، جو مذہبی آزادی اور رازداری کے حق پرایک سنگین حملہ ہے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکمرانوں کے طرزِ عمل کو نفرت انگیز، جابرانہ اور سماجی ہم آہنگی کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد کشمیری معاشرے تباہ کرنا اور نوجوان نسل کو سیاسی و سماجی طور پر مفلوج کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button