مظاہرے

مقبوضہ کشمیر:جبری بے دخلی کی مہم کے خلا ف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر08فروری (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی جبری بے دخلی کی مہم کے خلاف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرتاپ پارک سرینگر میں مظاہرے کا اہتمام جموں وکشمیر آل الائنس کے نام سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے طبقات کے نمائندوں نے کیاتھا۔مظاہرین نے بھارت کی بی جے پی حکومت کی قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔بے دخلی مہم کو "عوام اور غریب دشمن”قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے لال چوک کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button