مظاہرے

مقبوضہ جموں وکشمیر : پولیس نے عام آدمی پارٹی کے متعدد کارکن گرفتار کر لیے

سرینگر 12 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی )کے متعدد کارکنوں کو سری نگر اور جموں میں بی جے پی دفتروں کے باہر احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔
مظاہرین بھارتی بزنس ٹائیکون اڈانی کے بارے ہنڈنبرگ کی رپورٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اڈانی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیںاور بی جے پی حکومت انکی بھر پور سرپرستی کر رہی ہے۔ہنڈنبرگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی پر تجارتی معاملات میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات لگائے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button