مظاہرے

جموں میں لوگوں کا احتجاجی دھرنا ،حراستی قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول سوسائٹی کے ارکان نے جموں کے علاقے بھٹنڈی میں موم بتیاں جلاکر احتجاجی دھرنا دیا جو26سالہ گجر نوجوان مکھن دین کے حراستی قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے افسوس کا اظہار کیا کہ بڑے پیمانے پر غم و غصے اوراحتجاج کے باوجود کوئی عدالتی تحقیقات کا حکم نہیں دیا گیا جس سے انصاف اور احتساب کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔احتجاج کی قیادت ایڈوکیٹ شیخ شکیل، سینئر کانگریس لیڈر ترنجیت سنگھ ٹونی اور سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے دیگر ارکان نے کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے کوئی کارروائی نہ کی تو وہ غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے اپنے احتجاج کو تیز کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button