خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت

e7627746-199d-497b-b7d0-11ec53e5e925اسلام آباد، 10 فروری (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے ممتاز کشمیری آزادی پسند شہید رہنماوں ںمحمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو انکی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میںایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے شہید رہنماﺅں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور جاری تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی پھانسی انصاف کا قتل ہے۔
مقررین نے کہا کہ کشمیری ایک منصفانہ مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حقیقت کو تسلیم کرے۔ انہوں نے دنیا کے انصاف پسند لوگوں اور تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتیںمناسب تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کرے۔
مقررین میں محمود احمد ساغر، غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب، چوہدری شاہین اقبال، شیخ عبدالمتین، الطاف حسین وانی، حسن بنا، سلیم ہارون، ثناء اللہ ڈار، راجہ کفیل اور صداقت عباسی شامل تھے۔
سیمینار میں سید فیض نقشبندی، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، حاجی سلطان بٹ، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالمجید، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، زاہد صفی، عبدالمجید لون، زاہد اشرف، راجہ خادم حسین، اشفاق احمد بھلوال، سید علی شاہ، مشتاق، امتیاز وانی، محمد شفیع ڈار، شوکت حسین بٹ، ندیم احمد، محمد اشرف ڈار، نذیر احمد کرنائی، حبیب اللہ شیخ، رئیس احمد میر اور دیگر شریک تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button