خراج عقیدت

میر واعظ مولانا عتیق اللہ شاہ کو61ویں یوم وصال پر انجمن نصرة الاسلام کا خراج عقیدت

download (4)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن نصرة الاسلام نے تنظیم کے سابق صدر میر واعظ مولانا عتیق اللہ شاہ کو ان کے61ویں یوم وصال پر خراج عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے خصوصی مجلس کا انعقاد کیاگیا جس میں انجمن کے اساتذہ ، عملے اور طلبا ء نے شرکت کی ۔بیان میں کہا گیاکہ 1899میں انجمن کے قیام کے ساتھ ہی آپ اس اہم ادارے کے جنرل سیکریٹری مقررہوئے اور پھر 1931میں انجمن کے سابق صدر میرواعظ مولانا احمد اللہ شاہ کے وصال کے بعد انجمن کی صدارت کی ذمہ داری مرحوم کے کندھوں پر ڈالی گئی ۔ بیان میں کہاگیا کہ تب سے لیکر اپنی وفات تک مرحوم میرواعظ نے انجمن کے مقاصد اور اہداف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں اور انجمن کی تاریخ میں ایک بیش بہا باب کا اضافہ کیا۔بیان میں کہا گیاکہ مرحوم میرواعظ کی کوششوں کے نتیجے میں ہی اسلامیہ کالج سائنس اینڈ کامرس سرینگر کی داغ بیل ڈالی گئی جو حول میں منتقل ہونے سے قبل دو سال تک انجمن کے احاطے میں ہی اپنی تعلیمی سرگرمیاں چلاتارہا اور مرحوم میرواعظ کالج کے بھی تاحیات صدر رہے۔بیان میں کہا گیاکہ مرحوم میر واعظ نے انتہائی نامساعد حالات میں کشمیری عوام کی دینی و سیاسی رہنمائی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری اور اصلاح کے لئے زبردست کوششیں کیں۔ اس سلسلے میںاسلامیہ اورینٹل کالج کے زیر اہتمام قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اورمرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button