خراج عقیدت

جموں و کشمیر پیپلز لیگ کا شیخ عبدالعزیز شہید کو خراج عقیدت

download (2)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں” جموں و کشمیر پیپلز لیگ“ نے ممتاز حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کو شہادت کی 16ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر پیلز پلیگ کے چیئرمین ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں شیخ عبدالعزیز کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہا شیخ عبدالعزیز نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی عقوبت خانوں اورجیلوں میں گزار اور اپنی آخری سانس تک کشمیر کی آزادی کیلئے بے لوث جدوجہد کرتے رہے۔ انہوںنے کہا کہ شیخ عبدالعزیز جموںوکشمیر کے مملکت خداد اد پاکستان کے ساتھ الحاق کے ایک پرجوش حامی تھے ، شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہداءبھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ کشمیری شیخ عزیز جیسے عظیم شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
ڈاکٹر مصعب نے کہا کہ کشمیری عوام کسی کو بھی شہداءکے خون سے غداری کرنے کی ہرگز اجات نہیں دیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جموںوکشمیر پیپلز لیگ کی ایگزیکٹیوباڈی نے مختار احمد وازہ کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے انکی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔
دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے نائب چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما سید اعجاز رحمانی نے بھی ایک بیان میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایسی سرگرمیوں یا ڈھونگ انتخابات میں شرکت کو غداری تصور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے شیخ عبدالعزیز کو11اگست 2008کو ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں اس وقت شہید کرد یا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف کنٹرول لائن کی طرف ایک جلوس کی قیادت کر رہے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button