مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض انتظامیہ نے سرینگر میں نیشنل پینتھرز پارٹی کا دفتر سیل کر دیا
سرینگر20فروری(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے سرینگر میں نیشنل پینتھرز پارٹی کے دفتر کو سیل کر دیاہے۔ پارٹی دفتر سیل کرنے پر پارٹی کے سابق چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے ۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اے کے شرما نے گاندھی نگر میں پارٹی دفتر کو سیل کرنے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیاہے۔ہرش دیو سنگھ نے کشمیر ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ نیشنل پینتھرز پارٹی کی طرف قاب انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف از خود نوٹس لے جبکہ پارٹی نے باضابطہ طورپر اس کارروائی کے خلاف عدالت میں درخواست دا ئر کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا بی جے پی کے ایمار پر انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے اورہائی کورٹ کو اس بارے میں از خود نوٹس لینا چاہیے ۔