مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے

protest-01

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر سے جموں منتقل ہونے والے مسلم خاندانوں نے مائیگریشن کارڈ کی منسوخی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور کارڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہم 1990میں جموں منتقل ہو ئے تھے جبکہ انتظامیہ نے آٹھ ماہ قبل ہمارے کارڈ منسوخ کر دیے اور امدادی رقم بند کی جس کی وجہ سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ اپنی مشکلات سے اعلیٰ انتظامی افسران کو آگاہ کیا لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کارڈ کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔
ادھر ناروال کنجوانی بائی پاس روڈ کے تاجروں نے جموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )کے خلاف احتجاج کیا۔تاجروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ این ایچ اے کنجوانی سے ناروال تک فلائی اوور کی تعمیر کر رہی ہے جسکی وجہ سے تاجرشدید مشکلات کا شکار ہو گئے اور انکی تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔احتجاجی کرنے والے سینکڑوں تاجروں نے فلائی اوور کی تعمیر فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button