مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت فورم کا ایک اور شہید شہری کی میت اہلخانہ کو واپس کرنے کا مطالبہ

mirwaizسری نگر19 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے بھارتی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے ضلع رام بن کے علاقے گول کے رہائشی عامر احمد ماگرے کی میت غمزدہ لواحقین کے حوالے کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید کشمیریوں کی میتیں اسلامی طریقے سے تدفین کیلئے ان کے اہلخانہ کے حوالے نہ کرنے کے مجرمانہ عمل سے باز آجائیں جو کہ انتہائی غیر انسانی ہے۔اس نے تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کا یہی واحد راستہ ہے۔بیان میں کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ ناانصافیوں اور تشدد کے خلاف بات کرتے رہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتاریوں، نظربندیوں اور سخت پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ سیاسی جدوجہد عزم وہمت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button