بھارت

مودی حکومت کو دلی وقف بورڈ کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، چیئرمین امانت خان

نئی دلی 20فروری(کے ایم ایس)
بھارت کی ہائوسنگ اور شہری امور کی وزارت نے دلی وقف بورڈ کی 123جائیدادوں پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں مساجد، درگاہیں اور قبرستان شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے بھارتی وزارت کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
امانت اللہ خان نے کہاہے کہ وہ مودی حکومت کو وقف بورڈ کی املاک پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ڈپٹی لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفیسر نے 8فروری کو بورڈ کے نام ایک خط میںبورڈ کو 123وقف املاک سے متعلق وزارت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے کہا کہ متروک وقف املاک کے معاملے پرریٹائرڈ جسٹس ایس پی گرگ کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ کمیٹی کو دہلی وقف بورڈکی طرف سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی اعتراض موصول نہیں ہوا۔ اگرچہ اہم فریق کی حیثیت سے وقف بورڈ کو کمیٹی نے موقع دیا تھا۔ امانت اللہ خان نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ایل ڈی او نے 123جائیدادوں پر نوٹس چسپاں کیے ہیں، جس سے مسلم کمیونٹی میں "بڑے پیمانے پر بے چینی، خوف اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بورڈ نے پہلے ہی 123وقف املاک کے سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ہے اور ہماری عرضداشت ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم کسی کو وقف بورڈ کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button