بھارت
2020دلی فسادات :ہائی کورٹ انسانی حقوق کے گرفتار کارکنوں کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کریگی
نئی دلی 22نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں دلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دلی میں 2020کے فسادات میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کئے گئے انسانی حقوق کے متعددمسلم کارکنوں کی نظربندی کے خلاف دائر عرضداشتوں کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔
انسانی حقوق کے درجنوں علمبرداروں اور مسلم کارکن 2020سے اس مقدمے میں سنگین الزامات کے تحت جیلوں میںقید ہیں اگرچہ ان میں سے بعض کی پہلے ہی ضمانتیں منظورہو چکی ہیں۔جسٹس سدھارتھ مردول اورجسٹس رجنیش بھٹناگرپر مشتمل ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے کہا ہے کہ مقدمے کی آئندہ ہفتے سے روزانہ سماعت ہو گی ۔ہائی کورٹ کے اسی بنچ نے 15 اکتوبر کو انسانی حقوق کے ممتاز کارکن عمر خالد کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس نے ان کی ضمانت مسترد کر دی تھی ۔