بھارتپاکستان

پاکستانی شوبز فنکاروں کا بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کے متنازع بیان پر سخت رد عمل

جاوید اختر گجرات ، کشمیرمیں مسلمانوں کے قتل پر خاموش کیوں ہیں، شان ، فیصل قریشی
اسلام آباد 23فروری (کے ایم ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے بھارتی شاعرو نغمہ نگار جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان کی پ±رزور مذمت کرتے ہوئے ایسے فنکاروں پر پابندی کا مطالبہ کر دیاہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لاہور میں سجے فیض احمد فیض فیسٹیول اپنی تمام رنگینیاں بکھیر کر اپنے اختتام کو پہنچا اس دوران قومی فنکاروں نے بھارت سے آئے ہوئے مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی خوب خاطر تواضع بھی کی۔لیکن جب جاوید اختر کا پاکستان مخالف بیان سوشل میڈیا پر سامنے آیا تو سب دنگ رہ گئے ۔ پاکستانی فنکاروں نے وطن مخالف بیان سن کر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاوید اختر کو یاد دہانی کروائی کہ آپ فن کی خدمت کے لئے پاکستان آ تھے، سیاست کرنے نہیں۔
اداکار شان شاہد نے اپنے ٹویٹس میں سوالات ا±ٹھائے کہ جاوید اختر کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا تومعلوم ہے مگراس پرخاموش ہیں مگر یہاں (پاکستان) ممبئی حملوں کے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں،ان کو کس نے ویزا دیا تھا۔ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ میرا وطن میرا گھر ہے اس کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں اگر کوئی میرے گھر کے خلاف الفاظ گردی کرے گا تو میں سوال کروں گا کہ ان کو اندر گھسنے کس نے دیا،ااداکار فیصل قریشی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جاوید اختر کو یاد دلایا کہ کون کون سے فنکار پاکستان آئے اور مہمان نوازی سے خوش ہو کر گئے جبکہ ہمارے فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کس طرح کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے جاوید اختر کے بیان کی مذمت کی اور ابھے نندن اور کلبھوشن کے بارے میں بتایا کہ وہ ناروے سے نہیں آئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں عوام اور فنکاروں کو آزادیاظہار رائے کا حق پوری طرح حاصل ہے جس کا مظاہرہ جاوید صاحب نے بھی بخوبی کیا۔ فیصل قریشی نے مسئلہ کشمیر اور گجرات کے واقعے پر جاوید اختر کی رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں بھارت میں کتنی آزادی اظہار رائے حاصل ہے۔صبور علی نے جاوید اختر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ جن کو اپنی عزت رکھنی نہیں آتی ، ان کی کوئی اور کیا عزت کرئے گا۔دیگر فنکاروں اعجاز اسلم، نور بضاری، مشی خان، انوشے اشرف، ڈیزائنر زارا شاہ جہاں و دیگر نے بھی بھارتی شاعر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حب الوطنی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button