بھارتی مظالم کے خلاف مائو نواز باغیوں کا چھتیس گڑھ میں احتجاجی مظاہرہ
سکما21مارچ(کے ایم ایس)
مائونواز باغیوں نے ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
مائونواز باغیوں نے ریاست کے قبائلی علاقوں میںمارچ کیا۔مائو نوازوں کے متعدد لیڈروں اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے مارچ میں حصہ لیا، جو اڑیسہ کی سرحد سے متصل سکما کے علاقے اتراج ہلہ کے قریب اختتام پذیر ہوا۔مظاہرین نے مودی کی بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔انہوں نے سکما ضلع کے علاقے کونٹا میں 4نئے بھارتی فوجی کیمپوں کے قیام کی مذمت کی تاکہ مقامی لوگوںخصوصا دلتوں کو دبایا جا سکے۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی احتجاجی مارچ کی ایک ویڈیو میں، ما ئونواز باغیوں کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل اور مقامی ایم ایل اے کاواسی لکمہ کے پتلوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ اور بعدازاں انہیں نذر آتش کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ ما ئونوازباغی اوردیگر کئی ہم خیال جماعتیں بھارت کے ہندوتوا قبضے سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔