بھارت

نئی دلی: سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو ضمانت دیدی

downloadنئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو ضمانت دے دی ہے ۔ وہ گزشتہ 17 ماہ سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی) نے منیش سسودیا کو گزشتہ سال 26 فروری کو دہلی شراب پالیسی گھپلے میں گرفتار کیا تھا جبکہ بعد ازاں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ( ای ڈی) نے انہیں منی لانڈرنگ کیس میں 9 مارچ کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ سسودیا کو سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملوں میں ضمانت مل گئی ہے۔سسودیا کو 10 لاکھ روپے کا بانڈ ادا کرنا ہوگا جس کے بعد وہ جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button