مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:این آئی اے نے آزادی پسند رہنماء مشتاق زرگر کی جائید اد ضبط کر لی

سرینگر02مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر میں ممتاز آزادی پسند رہنما مشتاق احمد زرگرکی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعرات کی علی الصبح سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں واقع مشتاق زرگرکی جائیداد کو ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے کے تحت ضبط کیا گیا۔جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھارتی وزارت داخلہ نے جاری کئے ہیں۔مشتاق زرگر مجاہد تنظیم العمر مجاہدین کے بانی اور چیف کمانڈر ہیں اور وہ برسوں سے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آوازبلند کر رہے ہیں ۔این آئی اے اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے دیگر کشمیریوں کی جائیدادیں بھی ضبط کررہی ہے ۔ کشمیریوں کے اس حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی طرف سے منظور کی گئی متعدد قرادادوں میں انہیں فراہم کی گئی ہے ۔

ادھر مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضبط کیاگیا مکان مشتاق زرگر کا نہیں بلکہ ان کے والد اور بہنوں کی ملکیت ہے جوکئی دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس غریب خاندان کامکان ضبط کرنا قابض حکام کی دہشت گردی، ناانصافی اور ظلم و بربریت کی واضح مثال ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور دیگر رہنمائوںشیخ عبدالمتین اور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے مشتاق زرگر کے آبائی گھر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فرقہ پرست مودی حکومت کشمیریوں کو اپنے مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی مخالفت پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button